انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی ‘ڈرامہ کوئین’ کہلانے والی اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت اب ایک بار پھر اپنے سابق شوہر عادل خان درانی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ راکھی کو اپنے سابق شوہر عادل خان درانی کے معاملے میں ممبئی کی سیشن کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔
راکھی ساونت اور ان کے سابق شوہر عادل خان درانی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے رسہ کشی جاری ہے۔ چند روز قبل اداکارہ راکھی ساونت کا نام ایک پرائیویٹ ویڈیو لیک معاملے میں سامنے آیا تھا۔ راکھی ساونت پر عادل خان درانی نے ان کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت میں اس کیس کی سماعت جاری تھی۔ بدھ کو ہونے والی سماعت میں ممبئی سیشن کورٹ نے اداکارہ کو گرفتاری سے عبوری راحت دی۔
اس سے قبل راکھی ساونت نے عادل خان پر بھی گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔ راکھی کی شکایت کے بعد ممبئی پولیس نے عادل کو گرفتار کر لیا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد عادل نے راکھی کے خلاف شکایت درج کروائی اور کہا کہ انہوں نے ان کی نجی ویڈیوز لیک کی ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
