وجے کی فلم ‘لیو’ کو ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ ناقدین اور ناظرین نے اس فلم کو بہت پسند کیا۔ ساوتھ کی یہ فلم باکس آفس پر ریکارڈ بنا رہی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ‘لیو’ ریلیز کے چھٹے دن بھی باکس آفس پر ہٹ رہی۔
تھلاپتی وجے کی ‘لیو’ نے چھٹے دن ہندی میں بھی اچھی کمائی کی ہے۔سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق، ‘لیو’ نے چھٹے دن 32.45 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ فلم نے تمل میں 27 کروڑ روپے، تیلگو میں 2.9 کروڑ روپے اور ہندی میں 2.55 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے بعد کل کلیکشن 249.55 کروڑ ہے۔فلم ’لیو‘ نے پہلے دن 64.8کروڑ روپے، دوسرے دن 35.25کروڑ، تیسرے دین 39.8کروڑ روپے ، چوتھے دن 41.55کروڑ روے اور پانچویں دن 35.7کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔
جہاں بھارت میں فلم 200کروڑ روپے کی کمائی کرنے والے کلب میں شامل ہو گئی ہے ، وہیں دنیا بھر میں فلم پانچ دنوں میں 400کروڑ روپے کو عبور کر گئی ہے ۔ لیو کی بات کریں تو فلم میں تھلاپتی کے ساتھ تریشا کرشنن اور سنجے دت اہم کرداروں میں ہیں ۔ فلم میں سنجے دت نے نگیٹیو کردار ادا کیا ہے ۔ اس فلم کی ہدایت کاری لوکیش کنگراج نے کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
