یامی گوتم کی آنے والی فلم ’آرٹیکل 370‘ کے ٹیزر کے بعد اب ایک گانا ‘دعا…’ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے شائقین کی فلمکے تئیں دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔ یہ سچے واقعات پر مبنی ایک سیاسی ایکشن ڈرامہ فلم ہے۔ اس کی کہانی کو دلچسپ بنانے کے لیے فلم کے اسٹار اداکاروں نےبہت محنت کی ہے۔
دلچسپ ٹیزر کے بعد اب فلم ’آرٹیکل 370‘ کا پہلا گانا ‘دعا…’نے بھی شائقین کے دل کو چھولیا ہے اور ان تمام بہادر دلوں کے لیے ایک مثالی گانا ہے جو ملک کی غیر مشروط خدمت کرتے ہیں۔ اس گانے کو گلوکار زوبن نوٹیال اور شاشوت سچدیو نے کمپوز کیا ہے۔ اس گانے کی موسیقی بھی شاشوت نے ترتیب دی ہے۔ گانے کے بول کمار نے لکھے ہیں جبکہ فیمیل وائس پریانشی نائیڈو نے دی ہے۔ یامی کا کہنا ہے کہ”جب میں نے پہلی بار گانا سنا تو میں بہت جذباتی ہوگئی۔ گانے کے بول اتنے شاندار ہیں کہ آپ کے دل کو چھو لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے کشمیر کے بہت خوبصورت علاقوں میں فلمایا گیا ہے۔ ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔“
اس گانے کے بارے میں گلوکار زوبن نوٹیال نے کہا کہ ”میں نے ذاتی طور پر یہ گانا گا کر بہت لطف اٹھایا۔ مجھے یقین ہے کہ اس گانے میں اتنی طاقت ہے کہ یہ ہر ہندوستانی کے گہرے جذبات کو اجاگر کرے گا۔ دل کو چھو لینے والے اس گانے کے بول اور سریلی موسیقی گانے میں ایک روحانی کوالٹی لے کر آتے ہیں ۔ یہ گانا تمام موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ، قوم کے لیے گانا میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ گانا یقینی طور پر ملک کے لیے ہماری مشترکہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اتحاد اور فخر کا احساس پیدا کرے گا۔“ یہ گانا اب سارے گاما میوزک یوٹیوب چینل اور تمام بڑے آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
جیو اسٹوذیوز اور فلم ’اوڑی:دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کےمیکرز کیطرف سے، ’آرٹیکل 370‘ ایک ہائی آکٹین ایکشن پولیٹیکل ڈرامہ ہے جس میں اداکارہ یامی گوتم مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ آدتیہ سوہاس جامبھلے نے کی ہے۔ جیوتی دیشپانڈے، آدتیہ دھر اور لوکیش دھر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 23 فروری 2024 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
