محب وطن یا مشہور شخصیت کے کردار کو اسکرین پر زندہ کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن سارہ علی خان نے یہ چیلنج پورا کر لیا۔ 1942 کی ہندوستان چھوڑو تحریک پر مبنی یہ فلم ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ایک بہت ہی منفرد اور مختلف پہلو کی کہانی کو پیش کرتی ہے۔ فلم ‘اے وطن میرے وطن’ اوشا مہتا کی زندگی پر مبنی ہے۔ سارہ علی خان اوشا مہتا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر 21 مارچ کو ریلیز کی گئی ہے۔
اوشا مہتا نے خفیہ ریڈیو کے ذریعے ہندوستان کے نوجوانوں سے برطانوی راج کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔ اس سے انگریزوں کے خلاف آزادی کی جدوجہد کو ایک نیا رخ ملا۔ سارہ علی خان کی یہ نئی فلم 21 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم کو دھرما انٹرٹینمنٹ پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کو کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومن مشرا نے مشترکہ پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں سچن کھیڈیکر، ابھے ورما، سپارش سریواستو، ایلکس او نیل اور آنند تیواری بھی ہیں۔
