پرائم ویڈیو نے آج ایمیزون اوریجنل فلم ’ڈرائی ڈے‘ کا ٹریلر جاری کیا۔ فلم کی کہانی منشیات کی لت ، محبت اور خاندان کی قربانی کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار سوربھ شکلا ہیں اور ایمے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو مونیشا اڈوانی ، مدھو بھگوانی اور نکھل اڈوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جتیندر کمار ، شریا پیلگانکر اور انو کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم’ڈرائی ڈے‘ کا خصوصی پریمیئر ہوگا۔ پرائم ویڈیو پر فلم’ڈرائی ڈے‘کی کہانی معاشرے کے اصولوں اور روایات کے خلاف کھڑے ایک ہیرو کے بارے میں ہے۔ مرکزی کردار کو اپنے بچے کی خاطر اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کامیڈی ڈرامے کا ٹریلر ممانعت کے سماجی اثرات کی گہرائی سے کھوج کرتا ہے ، ایک فکر انگیز بیانیہ جس کی جڑیں سماجی مناسبت سے ہیں۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
