اداکار پنکج ترپاٹھی کی بہت زیربحث فلم ‘میں اٹل ہوں’ 19 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر مبنی ہے۔ پنکج ترپاٹھی نے اس فلم میں اٹل بہاری واجپئی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم نے پہلے دن بہت کم کمائی کی۔ اب فلم کی دوسرے دن کی کمائی کا انکشاف ہوا ہے۔
اٹل بہاری واجپئی کی بایوپک ‘میں اٹل ہوں’ کے دو ٹریلر جاری کر دیے گئے۔ ان ٹریلرز کو شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔ تاہم فلم کی ریلیز کے بعد شائقین کا ردعمل توقع سے کم ہے۔ فلم نے پہلے دن صرف ایک کروڑ روپے کمائے۔ اب فلم کی دوسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ دوسرے دن فلم کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلم نے دوسرے دن 2.95 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ سنیچر کو ہونے والی فلم کی کمائی کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ‘میں اٹل ہوں’ اتوار کو بھی اچھا بزنس کرے گی۔
سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ اگلے ہفتے یعنی 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں ریتک روشن اور دیپیکا پدوکون مرکزی کردار میں ہیں۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ‘فائٹر’ کی ریلیز کے بعد ‘میں اٹل ہوں’ کا کلیکشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
