ناقابل یقین حد تک کامیاب ٹیزر ٹریلر اور پہلے گانے ’لیکے پربھو کا نام‘ کے بعد وائی آر ایف نے آج ’ٹائیگر 3‘ کے 50 سیکنڈ کے ٹائیگر از بیک ویڈیو کے ساتھ سامعین کو حیران کر دیا۔ اس میں سلمان خان عرف ٹائیگر کو ایک آدمی کی فوج کے طور پر دکھایا گیا ہے جو ہندوستان کو ایک ایسے ولن سے بچاتا ہے جو اسے کسی بھی قیمت پر ختم کرنا چاہتا ہے۔
دنیا بھر کے ناظرین کے لیے ’ ٹائیگر 3‘ وائی آر ایف جاسوس کائنات کا ایکشن شو ہے ، جس نے بلاک بسٹر فلمیں پیش کیں۔ یہ اس باہم منسلک فرنچائز کی پانچویں فلم ہے اور یہ ایک تھا ٹائیگر ، ٹائیگر زندہ ہے ، وار اور پٹھان کے واقعات کی پیروی کرتی ہے۔
’ ٹائیگر 3‘ میں ہندوستانی سنیما کے دو سب سے بڑے میگا اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف سپر اسپائی ٹائیگر اور زویا کے اپنے شاندار کرداروں کو دوبارہ پیش کررہے ہیں۔ آدتیہ چوپڑا کی طرف سے پروڈیوس اور منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘ ٹائیگر 3’ اس دیوالی پر 12 نومبر کو ہندی ، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
