اداکار اجے دیوگن حال ہی میں فلم ریڈ-2 میں نظر آئے تھے، جس میں ان کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین نے بے حد سراہا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا۔ اب اجے دیوگن ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ‘سن آف سردار-2’ کا نام بھی شامل ہے جس کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ اب بالآخر ‘سن آف سردار-2’ سے اجے دیوگن کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
‘سن آف سردار-2’ 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور کی فلم ‘پرم سندری’ بھی اسی دن ریلیز ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے باکس آفس پر دونوں فلموں کے درمیان مقابلہ یقینی سمجھا جا رہا ہے۔
اس فلم میں اجے دیوگن پہلی بار مرنل ٹھاکر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے ہدایت کار وجے کمار اروڑہ ہیں، جب کہ فلم کو اجے دیوگن نے جیوتی دیشپانڈے کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
—————
ہندوستان سماچار / عبدالواحد
