رجنی کانت اور امیتابھ بچن 33 سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے۔ اب رجنی کانت کی نئی فلم’تھلائیور 170‘ ناظرین کے سامنے آرہی ہے۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نظر آئیں گے۔رجنی کانت نے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 33 سال بعد میں ایک بار پھر امیتابھ بچن کے ساتھ ‘تھلائیور 170’ میں کام کروں گا۔ لائکا پروڈکشن کی اس فلم کی ہدایت کاری ٹی جے گناویل کریں گے۔ میرا دل خوشی سے اچھل رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ تھلائیور 170‘ حقیقی زندگی کے واقعے سے متاثر ہے۔ رجنی کانت ایک پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل امیتابھ بچن اور رجنی کانت فلموں ہم ، اندھا قانون اور حملہ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ رجنی کانت اور امیتابھ کے علاوہ اس فلم میں رانا دگوبتی ، فہد فاصل ، ریتیکا سنگھ ، منجو واریر اور دسہرہ وجین بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے میوزک ڈائریکٹر اریرودھ روی چندر ہیں۔ اریرودھ نے شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم جوان کے لیے موسیقی ترتیب دی تھی۔
ہندوستھان سماچار
