ہر فلم میں ایک جیسی اداکاری کے لئے لگاتار ٹرول ہونے والے ارجن کپور ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور ہے۔ ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی فلم ‘دی لیڈی کلر’ 3 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہے۔ ٹریلر کو بھی شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
جب ایک چھوٹے سے شہر کا ایک نوجوان اس کی تلاش میں مہاراجہ کے پرانے بنگلے پر آتا ہے تو ایک نوجوان عورت اس کا استقبال کرتی ہے۔ اس کے بعد ہمیں ان کی رومانوی کیمسٹری دیکھنے کو ملتی ہے اور آہستہ آہستہ نوجوان عورت کی اصلیت سامنے آنے لگتی ہے۔ اس ٹریلر سے واضح ہوتا ہے کہ یہ فلم ایک قتل کا معمہ ہے۔ ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس میں ہمیں ان دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریلر میں واضح ہے کہ ان دونوں کے درمیان بہت سے بولڈ سین ہیں۔
ارجن کپور نے کہا کہ یہ فلم ذہنی طور پر بہت تھکا دینے والی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختلف فلم ہے۔ میں نے اس فلم کے لئے بہت محنت کی ہے۔ یہ فلم میرے اور بھومی کے لئے بھی بہت چیلنجنگ ہے۔ اس کے لئے میں اس فلم کے فوراً بعد چھٹیوں پر چلا گیا۔ مسلسل 45 دن تک فلم کی شوٹنگ کے بعد میں ذہنی طور پر بہت تھک گیا تھا، میں کردار سے باہر نکلنا چاہتا تھا، اس لئے میں نے فوراً چھٹی لے لی۔
فلم ‘دی لیڈی کلر’ کی ہدایات اجے بہل نے دی ہیں جنہوں نے بی اے پاس، سیکشن 375 جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ یہ فلم 3 نومبر سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
