فلم ’ڈنکی‘ کو ریلیز ہوئے چار دن ہوچکے ہیں اور تیسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔شاہ رخ خان اس فلم میں جو کردار ادا کررہے ہیں اس سے کافی خوش ہیں۔ فلم نے پہلے دن 30 کروڑ کا بزنس کرنے کے بعد دوسرے دن تقریباً 20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ نے تیسرے دن 26 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تاہم یہ فلم کے کلیکشن کے ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان اعدادوشمار کے ساتھ فلم کا کل تین دن کا مجموعہ 75.32 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ ایسے میں میکرس اتوار یعنی چھٹی کے دن زیادہ کمائی کی توقع کر رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اتوار کے مجموعہ پر لگی ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ‘ڈنکی’ چار دنوں میں 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو سکتی ہے۔ شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی کی یہ فلم 120 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
