ہندی فلموں کے معروف اداکار اور فلمساز جونیئر محمود کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ ان کا کینسر آخری سٹیج یعنی چوتھی اسٹیج پر پہنچ چکا ہے۔ نومبر میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ 67 سالہ جونیئر محمود ‘کٹی پتنگ’ اور ‘آن ملو سجنا’ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں کامیڈین اور اداکار جانی لیور نے جونیئر محمود سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔
اداکار جانی لیور نے جونیئر محمود سے ان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دورے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکے ہیں۔ ملاقات کے بعد جانی لیور کا کہنا تھا کہ ’ان کی حالت بہت خراب ہے اور انھیں پہچاننا مشکل ہے۔‘ جونیئر محمود کی صحت کے حوالے سے ان کے قریبی دوست سلام قاضی نے میڈیا کو بتایا، ’جونیئر محمود گزشتہ دو ماہ سے علیل تھے۔ پھر اچانک ان کا وزن کم ہونے لگا۔ اور پھر کینسر کا پتہ چلا۔
جیسے ہی اداکار جانی لیور کو جونیئر محمود کی بیماری کی خبر ملی تو وہ جونیئر محمود سے ملنے گئے۔ سلام قاضی اور جونیئر محمود گزشتہ 15 سال سے دوست ہیں۔ جونیئر محمود اب اپنے گھر میں زیر علاج ہیں۔ سلام قاضی نے کہا کہ جونیئر محمود کی میڈیکل رپورٹ آئی تو بتایا گیا کہ ان کے جگر اور پھیپھڑوں میں کینسر، آنت میں رسولی اور یرقان ہے۔ اس لیے علاج جاری ہے لیکن ڈاکٹر نے بتایا کہ کینسر چوتھی اسٹیج میں ہے۔ اگرچہ ایک ماہ قبل کینسر کا پتہ چلا تھا لیکن یہ چوتھے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا ہے کہ اب ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 40 دن ہیں۔ ہم سب ان کے لیے دعاگو ہیں۔
ہندوستھان سماچار
