بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ایکشن، ڈانس اور تفریح سے بھرپور داد دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی بہت منتظر فلم ‘باغی 4’ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تقریباً تیار ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 5 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور جوں جوں تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، شائقین کا جوش اور بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اس بار ‘باغی 4’ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک نیا چہرہ نظر آئے گا۔ یہ چہرہ مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو کا ہے۔ ہرناز اس فلم سے بڑے پردے پر اپنی دھماکہ خیز انٹری کرنے جا رہی ہیں اور ٹائیگر کے ساتھ ان کی جوڑی پہلی بار نظر آئے گی۔
فلم کے میکرز نے حال ہی میں اس کا نیا گانا ‘یہ میرا حسن’ ریلیز کیا ہے۔ اس گانے میں ہرناز سندھو کا ڈانس اور ان کا دلکش انداز سامعین کے دل جیت رہا ہے۔ اس گانے کو مشہور گلوکارہ شلپا راؤ نے اپنی سریلی آواز دی ہے۔ گانے میں نہ صرف ہرناز بلکہ ایک اور سرپرائز انٹری دیکھنے کو ملتی ہے، وہ ہے سنجے دت۔ وہ فلم میں ایک طاقتور اور خطرناک ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس کی ایک جھلک اس گانے میں دیکھی جا سکتی ہے۔
فلم کی اسٹار کاسٹ
فلم میں ٹائیگر شراف، ہرناز سندھو اور سنجے دت کے علاوہ سونم باجوہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کی انٹری سے فلم میں گلیمر اور انٹرٹینمنٹ کی سطح مزید بڑھے گی۔ ‘باغی 4’ کے ہدایت کار اے ہرش ہیں، جو کنڑ سنیما میں اپنی ہٹ فلموں ‘بجرنگی’ اور ‘ویدھا’ کے لیے مشہور ہیں۔ اس بار وہ ہندی سنیما میں اپنی ہدایت کاری کی مہارت دکھانے آرہے ہیں۔ اس فلم کو مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔
—————
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی
