بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم ‘ہاؤس فل 5’ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ فلم ‘مشن رانی گنج’ کی کامیابی کے بعد اکشے ‘ہاؤس فل 5’ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرنے آرہے ہیں۔ لیکن اب اس فلم کے لیے ناظرین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ یہ فلم 2025 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
میکرز نے فلم ‘ہاؤس فل 5’ کو 2024 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اکشے کمار نے اس فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار ‘ہاؤس فل 5’ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اکشے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا، ہم پانچویں بار تفریح کا دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ملتے ہیں،۔
فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے، ‘حاضرین ہاؤس فل فرنچائز کی کامیابی کو جانتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ‘ہاؤس فل 5’ کو ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملے گا۔ ساجد ناڈیاڈوالا نے مزید لکھا، ‘ہاؤس فل 5’ کی کہانی اچھی ہے۔ اس فلم میں وی ایف ایکس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ فلم 6 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں۔ ترون منسوکھانی نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری لی ہے۔
فلم ‘ہاؤس فل’ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔ جو باکس آفس پر زبردست کمائی کرکے سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ پھر 2012 میں فلم ‘ہاؤس فل 2’ شائقین کے سامنے آئی۔ ‘ہاؤس فل 3’ 2016 میں اور ‘ہاؤس فل 4’ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ تمام فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔ اب شائقین کو فلم ‘ہاؤس فل 5’ کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
