ٹیوی ریئلٹی شو’بگ باس’ کے نئے سیزن میں کل 17 کنٹسٹنٹ نے حصہ لیا ہے۔ ان میں سے کچھ ٹی وی کی دنیا کے مشہور چہرے ہیں۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اس وقت اس گھر کی سب سے مشہور شخصیت ہیں۔ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ سپرہٹ شو ‘پوتر رشتہ’ سے سرخیوں میں آئیں۔ تاہم اب مداحوں کو انکیتا لوکھنڈے کی اصل شخصیت پہلی بار ’بگ باس 17‘ کے اسٹیج پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اداکارہ اس بار شائقین کی جانب سے پسند کیے جانے کے بجائے ولن بن رہی ہیں۔
’بگ باس 17‘ کے میکرز نے شو کا ایک پرومو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں منارا چوپڑا کی انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ اپنے بوائے فرینڈ کے حوالے سے گرما گرم بحث ہوئی۔ دراصل اس بار بحث ایشا مالویہ کو لے کر تھی۔ منارا ایشا کے بوائے فرینڈ کی اچھی خبر لیتی ہیں ۔ تاہم انکیتا کو منارا کی یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور وہ ناراض ہوگئیں۔ اس پر اداکارہ انکیتا نے چلاتے ہوئے کہا کہ’کسی کے کردار پر انگلیاں مت اٹھاو¿، نہیں تو مجھے تمہارے کردار کے بارے میں بھی بتانا پڑے گا‘۔ اس وقت انکیتا کو ناراض دیکھ کر منارا رونے لگتی ہیں ۔
منارا اور انکیتا کی اس ویڈیو پر بگ باس کے مداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے انکیتا کو اس کے رویے کی وجہ سے ‘ٹاکسک’ کہا ہے۔ کچھ مداحوں نے انکیتا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ’بگ باس 17‘ میں فی الحال 17 کنٹسٹنٹہیں۔ فی الحال گھر میں موجود کنٹسٹنٹ کی فہرست میں ٹی وی، فلم اور سوشل میڈیا کے ستارے شامل ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار، نوید، منور فاروقی، وکی جین، ایشوریہ شرما، نیل بھٹ، ایشا مالویہ، ثنا رئیس خان، سونیا بنسل، انوراگ ڈوبھال، جگنا ووہرا، فیروزہ خان، سنی آریہ، رنکو دھون اور ارون سریکانت فی الحال گھر میں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
