اب ‘اینیمل’ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوسکتی ہے، فلمسازوں کے درمیان تنازعہ ختم ہو گیا
نئی دہلی، 22 جنوری (ہ س)۔ فلم اینیمل کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز سنے-1 اسٹوڈیوزپرائیویٹ لمیٹیڈ اور سپر کیسٹ انڈسٹریز (ٹی-سیریز) کے درمیان تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ آج یہ جانکاری دونوں فریقوں کے وکیلوں نے دہلی ہائی کورٹ کو دی۔ جسٹس سنجیو نرولا کی بنچ نے دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے کی کاپی عدالت میں داخل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت اس کیس کو نمٹانے کے لئے 24 جنوری کو سماعت کرے گی۔
اس فلم کے شریک پروڈیوسرسنے-1 اسٹوڈیوزپرائیویٹ لمیٹیڈ نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم کی ریلیز کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سنے-1 اسٹوڈیوزپرائیویٹ لمیٹیڈ نے سپر کیسٹس انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں پروڈکشن ہاؤسوں نے فلم بنانے کے لئے معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت سنے-1 اسٹوڈیوزپرائیویٹ لمیٹیڈ کو 35 فیصد منافع کا حصہ دینا تھا اور وہ فلم اینیمل میں 35 فیصد انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا حقدار تھا۔
سماعت کے دوران، وکیل سندیپ سیٹھی، سنے-1 اسٹوڈیو کی طرف سے پیش ہوئے، الزام لگایا کہ اس کی منظوری کے بغیر، ٹی سیریز نے فلم کو بنانے، اس کی تشہیر اور ریلیز کرنے کے اخراجات اٹھائے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹی سیریز نے بغیر کسی تفصیلات کا اشتراک کیے باکس آفس پر سنے-1 اسٹوڈیو سے منافع کمایا اور اس منافع سے اسے کوئی رقم ادا نہیں کی گئی۔
‘اینیمل’ ایک فلم ہے جس میں رنبیر کپور، انل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندنا اور ترپتی ڈمری شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسروں میں ٹی سیریز،بھدراکالی پکچرس اورسنے۔1 اسٹوڈیوز شامل ہیں۔ اس فلم کو سندیپ ریڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم یکم دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
