پچیس ہزار روپے کا انعامی مجرم انکاونٹر میں گرفتار
جالون، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جالون کوتوالی علاقے میں پولیس کا 25,000 روپے کے انعامی بدمعاش کے ساتھ انکاونٹر ہوا۔ انکاونٹر کے دوران بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اس کو علاج کے لیے ضلع اسپتال می داخل کروایا گیا۔ بدمعاش گینگسٹر ایکٹ کے تحت کئی معاملوں میں مطلوب تھا ۔
جمعرات کو دیر رات کوتوالی پولیس، ایس او جی اور سرویلنس ٹیم کا ایک 25000 ہزار روپے کے انعامی بین ضلع مجرم کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ انکاونٹر کے دوران گولی لگنے سے بدمعاش زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ علاج کے لیے ضلع اسپتال میں بھی داخل کروایا۔ ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں 10 مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
