پٹنہ، یکم جنوری(ہ س)۔بہار کے پٹنہ میں اسمیک کی اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر داناپور پولیس نے ہفتہ کی رات بسکٹ فیکٹری روڈ اور ناصری گنج مندر کے قریب چھاپہ ماری کر چار اسمگلروں کو اسمیک کے 29 پاؤچ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتارا سمگلروں سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
تھانہ انچارج سمراٹ دیپک نے اس کارروائی کی معلومات دی۔ بتایا کہ ناصری گنج مندر اور بسکٹ فیکٹری روڈ میں اسمیک کی فروخت کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری دونوں جگہ سے 29 پاؤچ اسمیک کے ساتھ اسمگلر پنکج کمار اور کملیش کمار پراچن مندر رہائشی اور سنی کمار اور چندن کمار بسکٹ فیکٹری روڈ رہائشی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہے۔ راجدھانی پٹنہ سمیت بہار میں لوگ سوکھے نشے کے عادی ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان اس میں زیادہ ملوث نظر آتے ہیں۔ دانا پور میں بھی نوجوان لڑکے نشے کی وجہ سے برباد ہو رہے ہیں۔ اتوارکے روز داناپور پولیس نے چار اسمگلروں کو گرفتار کیا ، یہ چاروں نوجوان ہیں۔ اس سے پہلے بھی پٹنہ میں اسمیک معاملے میں کارروائی ہو چکی ہے۔ اس کے بعد بھی اسمگلنگ نہیں رک رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
