نوادہ،6 نومبر(ہ س)۔
شراب کی اطلاع پر پیر کے روز چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس نے نوادہ میں منی گن فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے اسلحہ بنانے کا کئی سامان بھی برآمد کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔شراب کی اطلاع پر چھاپہ ماری کر نے گئی ضلعی پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے منی گن بنانے والی فیکٹری کا انکشاف کر کے کثیر مقدار میں نیم تیار اسلحہ اوراسلحہ بنانے کا سامان برآمد کر لیا۔پولیس بدمعاشوں کی تلاش کے لئے جی تو ڑ محنت کر ر ہی ہے ۔ پچوہیا کے مکھیا ر ہے نوجوان بھی شاطر ہے ۔ جسے علاقہ کے لوگ جانتے ہیں،جسے پکڑکر پوچھنے پر سا رے راز کھل سکتے ہیں۔
نوادہ کے ایس پی امبریس راہل اور محکمہ ایکسائز کے سپرنٹنڈنٹ انیل کمار آزاد کی مشترکہ ہدایت پر قادر گنج او پی تھانہ انچارج نیرج کمار اور محکمہ ایکسائز کے سب انسپکٹر رحمت جاما کی قیادت میں شراب کی اطلاع پر چھاپہ مار ی کی گئی،اس دوران شراب برآمد ہوئی۔ ٹیم منی گن فیکٹری کا انکشاف کرنے میں کامیاب رہی۔
پولیس نے 5 نیم تیار دیسی ساختہ پستول، 3.15 بور کے دو بیرل اور بیرل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ڈیڑھ درجن سے زائد چھوٹے اور بڑے پائپ برآمد کر لیے۔ اس کے ساتھ 2 ہتھوڑے،1چھینی،1میگزین اور اسلحہ بنانے میں استعمال ہونے والی ویلڈنگ راڈ سمیت کئی اوزار برآمد ہوئے ہیں۔
یہ کارروائی قادر گنج او پی کے پچوہیا گاؤں کی درگاہ کے نزدیک رادھے راجونشی کے بورنگ کے قریب ہوئی، یہاں پولیس ٹیم کو جھاڑیوں کے نیچے چھپائے گئے نیم تیار اسلحہ اور آلات نظر آئے، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔اس دوران کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
پولیس ملزم کی شناخت میں مصروف ہے۔اطلاع کے بعد ضلع کی ڈی آئی یو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پچوہیا بھی ایسے بدمعاشوں کا گڑھ رہا ہے۔ وہاں رہنے والے کئی بدمعاشوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اغوا ،لوٹ، قتل وغیرہ سمیت کئی واردات میں آج بھی سرگرم ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
