ممبئی، 17 جنوری (ہ س)۔ پالگھر ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ رکتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ پولیس نے ایک بار پھر ایک 66 سالہ نائجیرین خاتون سے تقریباً 6.4 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ تولنج پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پرگتی نگر میں ملزم کیہندے بولاجی بیلو کے گھر پر چھاپہ مارا۔
تولنج پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر شیلیندر نگرکر نے بتایا کہ پولیس نے بیلو سے 56.2 گرام منشیات ایم ڈی اور 7.5 گرام کوکین ضبط کی ہے، جس کی مالیت تقریباً 6.4 لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے خاتون کے خلاف نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
