میرٹھ : ایس پی لیڈر کے گھر پر فائرنگ، توڑ پھوڑ
میرٹھ، 10 نومبر (ہ س)۔ سردھنا تھانہ علاقہ کے کھیروا گاؤں میں جمعرات کی دیر رات ایک ایس پی لیڈر کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد گھر کے باہر توڑ پھوڑ کی گئی۔ ایس پی لیڈر کے بھائی نے بھاگ کر جان بچائی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
کھیروا گاؤں کے رہنے والے عباس زیدی سماج وادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری ہیں۔ جمعرات کو دیر رات نامعلوم افراد نے ایس پی لیڈر کے گھر کے باہر فائرنگ کی۔ واقعہ کے وقت ایس پی لیڈر کا بھائی کتے کو کھانا کھلارہا تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر وہ جان بچانے کے لیے گھر کے اندر چھپ گیا۔ پہلے گھر والوں نے سوچا کہ شاید دیوالی کے تہوار کی آتش بازی کی آواز تھی۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد نے گھر کے باہر توڑ پھوڑ کی اور فرار ہوگئے۔ ان کے فرار ہونے کے بعد اہل خانہ گھر سے باہر آئے اور دیوار پر گولیوں کے نشانات دیکھے۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے باہر سے بندوق کے کئی خول برآمد کئے۔ ایس پی لیڈر کے والد مصطفی حسین نے سردھنا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ سردھنا تھانہ انچارج پرتاپ سنگھ کے مطابق معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
