• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Crime > مزدور پر حملے کے خلاف احتجاج میں چکا جام، لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکار پر پتھراو
Crime

مزدور پر حملے کے خلاف احتجاج میں چکا جام، لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکار پر پتھراو

CliQ INDIA
Last updated: October 18, 2023 7:30 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE
مزدوروں پر حملے کے خلاف احتجاج میں چکا جام، لاٹھی چارج کرنے والی پولیس فورس پر پتھراو
مزدوروں پر حملے کے خلاف احتجاج میں چکا جام، لاٹھی چارج کرنے والی پولیس فورس پر پتھراو

تصادم میں دو تھانہ انچارج سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی

ریوا، 18 اکتوبر (ہ س)۔

مزدور پر حملہ کے خلاف بدھ کو شہر کے ڈھیکہہ چوراہے پر جم کر ہنگامہ ہوا۔ مشتعل مزدوروں نے سڑک پر آکر سڑک کو بلاک کردیا۔ گاڑی میں بھی آگ لگا دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، جہاں انہوں نے پہلے زخمی مزدور کو اسپتال بھیجنے اور جام کھولنے کا کہا، لیکن مزدوروں نے کوئی بات نہیں سنی۔ مزدور زخمی کو سڑک کے بیچوں بیچ لٹا کر روڈ بلاک کئے ہوئے تھے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو مزدوروں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا اور پتھراو کیا۔ جس کی وجہ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریوا میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک کشیدہ صورتحال رہی۔

معلومات کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے سول لائن تھانہ علاقے میں آستھا میڈیکل اسٹور کے سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ایک مزدور کی جھڑپ ہوئی۔ افواہیں پھیل گئیں کہ مزدور کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ نے مزدور کو چابی کے چھلے سے مارا تھا۔ افواہ سنتے ہی 500 سے زیادہ مزدور ڈھیکہہ چوراہے پر جمع ہوگئے۔ انہوں نے میڈیکل اسٹور کے مالک کی گاڑی میں آگ لگا دی۔ دکان پر پتھراو کر دیا۔ کچھ دیگر دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ کارکنوں نے ڈھیکہہ چوراہے کو بلاک کر دیا۔

تھانہ سول لائن سے پولیس پہنچی لیکن مزدوروں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو منتشر کردیا، لیکن کچھ مزدوروں نے پولیس پر پتھراو کر دیا۔ لاٹھیوں سے بھی حملہ کیا۔ تصادم میں سمان تھانہ انچارج جے پی پٹیل، کوتوالی تھانہ انچارج روپلال اوئیکے سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ کچھ مزدور بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں قریبی تھانوں سے پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ بھارت تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں نے چارج سنبھال لیا۔ تب ہی صورتحال پر قابو پایا جاسکا۔

ریوا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک سنگھ نے کہا کہ مزدور ہر صبح ڈھیکہہ چوراہے پر جمع ہوتے ہیں۔ بدھ کو بھی یہاں 250 سے 300 مزدور جمع تھے۔ اس کا سیکورٹی گارڈ سے جھگڑا ہو گیا۔ اس کے بعد مزدوروں کی تعداد 400 سے بڑھ کر 500 ہو گئی۔ انہوں نے پتھراو کر دیا۔ دکانوں کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ گاڑی کو جلا دیا۔ پولیس پر بھی حملہ کیا۔ صورتحال اب قابو میں ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کرکے کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ

You Might Also Like

نالندہ میں شادی شدہ خاتون کی لاش مشکوک حالت میں ملی
باڑ اکھاڑ پھینکنے کا تنازعہ قتل تک پہنچ گیا: بھائی کو ٹریکٹر سے 8 بار کچلنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا۔
بوکاجان میں بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد، دو اسمگلر گرفتار
پٹنہ کے اسپتال میں قتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، دیکھیں کیسے 6 مجرموں نے پوری پلاننگ کی۔
ایک خاتون سمیت دو بنگلہ دیشی گرفتار۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ہندوستانی نژاد امریکی ارجن نیملا نے تاریخ رقم کی، 'انڈین بیس بال ڈریمز' دستاویزی سیریز میں نظر آئیں گے
Next Article حکومت نے 10 لاکھ ٹن سے زائد غیر باسمتی چاول کی برآمد کی اجازت دے دی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?