دھوبڑی (آسام)، 22 نومبر (ہ س)۔
ضلع چھگلیہ پولیس نے بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے چھگلیہ تھانہ علاقہ میں اسمگلروں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ جس میں مشتبہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی۔ کارروائی میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار شخص سے اس کاروبار سے وابستہ مزیدا سمگلروں کو پکڑنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
