بیگوسرائے، 28 اکتوبر (ہ س)۔ بیگوسرائے میں بے خوف بدمعاش روزانہ کوئی نہ کوئی وا ردات کو انجام دے رہاہے۔ گذشتہ شب بھی بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ ہفتہ کے روزبہیار میں لاش ملنے کے بعد کہرام مچ گیا ہے۔ اہلخانہ نے گاؤں کے دو لوگوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔
واقعہ لاکھو اسسٹنٹ تھانہ علاقے کے پن سلہ گاؤں کے قریب واقع بھٹا بہیار میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت پن سلہ رہائشی رام کشور مہتو کے بیٹے جلجیت کمار کےطور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کے بارے میں اہلخانہ نے بتایا کہ جلجیت گاؤں میں ہی رہ کر مزدوری کرتا تھا۔
جمعہ کی دیرشام گاؤں کے ہی آلوک کمار اورایک دیگر نے بلایا توتقریباً 7بجے اپنی اہلیہ کوکچھ دیر میں آنے کی بات کہہ کر گھر سے نکلا تھا، اس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔ رات 12 بجے تک فون کیا تو اس نے کہا کہ دو منٹ میں آجاؤں گا لیکن وہ واپس نہیں آیا اور دو بجے کے بعد اس کا فون بھی بند ہوگیا۔
رات گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کی تو گھر سے ایک کلومیٹر دور بھٹا بہیار کے کھیت سے لاش ملی۔ گردن پر نشان دیکھ کر مشتعل لوگوں نے گاؤں کے قریب این ایچ31 کو جام کر دیا۔ بعد میں پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
