اگرتلہ، 24 جنوری (ہ س)۔ آسام رائفلز نے 180 کلو گرام گانجے کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔ تریپورہ کے کھوئی ضلع کے کھوئی پولیس اسٹیشن کے تحت بدھیابیل سے ایک اسمگلر کو گانجے کے ساتھ گرفتارکیا ہے۔
تریپورہ پولیس نے آج کہا کہ آسام رائفلز اور تریپورہ پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اسمگلر کو 180 کلو گرام گانجہ اور ایک ای ای سی او وین کے ساتھ گرفتارکیا۔ ضبط کیے گئے گانجے کی مارکیٹ قیمت 75.5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
اسمگلر سے 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
