• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Crime > بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے ایک بچے پرکی فائرنگ ، پھر زخمی بچے کو انجکشن دینے آئے کمپاؤنڈر پر بھی کی فائرنگ
Crime

بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے ایک بچے پرکی فائرنگ ، پھر زخمی بچے کو انجکشن دینے آئے کمپاؤنڈر پر بھی کی فائرنگ

CliQ INDIA
Last updated: November 5, 2023 6:00 pm
CliQ INDIA
Share
2 Min Read
SHARE

پٹنہ، 5 نومبر(ہ س)۔

بہار کے بیگوسرائے میں مجرموں نے ایک بچے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ بچے کو انجیکشن دینے آئےکمپاؤنڈر کو بھی بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ اس واردات کو انجام دینے والا مجرم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہے۔ جس کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک بچے سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ واقعہ منجھول تھانہ علاقہ کے سبری گاؤں میں پیش آیا۔

منجیش نامی مجرم اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ اس معاملے میں پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق منجیش کچھ دن پہلے جیل سے نکل کر گاؤں آیا تھا۔ وہ منشیات کا عادی بتایا جاتا ہے۔ ہفتے کے روز منجیش نے سڑک پر چلتے ہوئے ایک 10 سالہ بچے کو گولی مار دی تھی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔

بچے کو گولی مارنے کے بعد کافی ہنگامہ ہوا اور منجیش اور اس کے ساتھیوں کے خلاف منجھول اسسٹنٹ تھانہ علاقہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس منجیش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ اسی درمیان میں ہفتہ کی رات جب کمپاؤنڈر محمد چاند زخمی کو انجیکشن دینے ان کے گھر گیا تو واپس آتے ہوئے منجیش اور اس کے ساتھیوں نے چاند کو بھی گولی مار دی۔ اس واقعے میں کمپاؤنڈر بھی زخمی ہوگیا ہے اور صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اس حوالے سے زخمی محمد چاند نے بتایا کہ جب میں بچے کو سوئی دے کر گھر واپس آرہا تھا تو گاؤں میں ہی مجرم منجیش اور اس کے ساتھیوں نے مجھے گولی مار دی، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں کے مکھیا راجیش کمار نے بتایا کہ منجیش علاقے کا ایک معروف مجرم ہے اور اس نے دن کے وقت بچے پر فائرنگ کی تھی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ

You Might Also Like

تاوان کو لیکر راشن ڈیلر کوماری گولی
نئی ممبئی میں خاتون پولیس اہلکار کی عصمت دری، سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج | BulletsIn
انکاونٹرکے دوران تین قاتل گرفتار، ایک گولی لگنے سے زخمی | BulletsIn
بدنام زمانہ جرائم پیشہ اشوک شاہ جھارکھنڈ سے گرفتار
پٹنہ میں 29 پاؤچ اسمیک کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار ، مندر کے قریب ہو رہی تھی ا سمگلنگ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article موگا میں سڑک حادثہ، دولہا سمیت چار افراد جاں بحق
Next Article 'ٹائیگر تھری' کی ایڈوانس بکنگ جوش و خروش سے شروع، 12 نومبر کو ریلیز ہوگی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?