بیگوسرائے: بے خوف بدمعاشوں نے چائے کے دکاندار کو ماری گولی
بیگوسرائے، 29 نومبر (ہ س)۔ بیگوسرائے میں جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح بھی موٹر سائیکل سوار بے خوف نقاب پوش بدمعاشوں نے ایک ساتھ چائے دکاندار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ نگرتھانہ علاقہ کے محمد پور واقع این ایچ ۔31 ڈاکٹر سنگیتا سنہا محلے کے قریب پیش آیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ محمد پوررہائشی گوتم کمار مہتو اپنی چائے کی دکان پر بیٹھ کر اخبار پڑھ رہے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش بدمعاش دکان پر پہنچے اور الرٹ ہونے سے پہلے ہی فائرنگ شروع کر دی جس میں دو گولیاں لگنے کے بعد تیسری گولی گوتم کے ران میں لگی۔
فا ئرنگ کے بعد شرپسند این ایچ کے راستے مشرق کی طرف فرار ہو گئے اور مقامی لوگوں نے زخمی گوتم کو صدر اسپتال بیگوسرائے میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند ماہ قبل بدمعاشوں نے گوتم مہتو کے گھر میں آگ لگا دی تھی، جس میں ایک ملزم کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسی تنازعہ کو لیکر گوتم کو ایک بار پھر گولی ماری گئی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گوتم کمار مہتو بھی مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے۔ وہ تقریباً ایک ماہ قبل جیل سے باہر آیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ فائرنگ کسی پرانے تنازعہ کو لے کر ہوئی۔ فی الحال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ انچارج رام نواس کی ٹیم نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
