بینک آف انڈیا کے برانچ منیجر کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے بینک فراڈ کیس میں بینک آف انڈیا کے اس وقت کے برانچ منیجر کو پانچ سال اور دو دیگر افراد کو ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔
احمد آباد میں سی بی آئی کے خصوصی جج نے سروماگر بینک آف انڈیا برانچ کے منیجر اے گدادھر کو پانچ سال قید اور 60,000 روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اسی معاملے میں دو افراد پنڈت راج شیکھر اور گڈی گوپالا ستیندر راؤ کو ایک ایک سال قید اور 10،000 روپئے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
منیجر پر الزام تھا کہ اس نے غلط طریقے سے قرض دینے سے بینک کو 73 لاکھ 80 ہزار روپئے کا نقصان پہنچایا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی تھی، جس کی جانچ کے بعد سی بی آئی نے ان ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
ہندوستھان سماچار/شہزاد
