اپنے دوست کے ساتھ میلے سے واپس آ رہی نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتیمظفر پور، 04 ستمبر(ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں اجتماعی عصمت دری کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ درگا پوجا میلے سے واپس آ رہی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے کے بعد اسے کرجا پی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، لیکن اس کی حالت سنگین ہونے کے باعث اسے مظفر پور میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لڑکی کی عمر 12 برس ہے اور وہ چھٹی جماعت کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔ اس کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی اپنی سہیلیوں کے ساتھ میلے میں گئی ہوئی تھی، میلے سے واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوانوں نے اسے اغوا کر لیا اور ایک باغ میں لے گئے۔ بیٹی کی دوسری سہیلیوں نے گھر پہنچ کر بتایا کہ چار نوجوانوں نے ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔پھر گھر والے باغیچے میں پہنچے۔ جب وہ پہنچے تو بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ وہ اسے اٹھا کر کرجا پی ایچ سی لے گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کے بیانات کی بنیاد پر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دیگر ملزمین موقع سے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔راجیش کمار پربھاکر، دیہی ایس پی، مظفر پور نے بتایا کہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر دو ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ باقی کی تلاش کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ لڑکی کا علاج چل رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
