اعظم گڑھ : پولیس انکاونٹر میں دو بدمعاش زخمی
اعظم گڑھ، 28 دسمبر (ہ س)۔ اعظم گڑھ ضلع کے مبارک پور تھانے کی پولیس کے ساتھ جمعرات کی صبح انکاونٹر کے دوران پولیس کی گولیوں سے دو بد معاش زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دونوں زخمی معاشوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کروایا ہے۔ پولیس نے زخمی بدمعاشوں کے قبضہ سے پستول، کارتوس، موٹر سائیکل وغیرہ برآمد کی ہے۔
مبارک پور پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر راجیش کمار جمعرات کی صبح اپنی ٹیم کے ساتھ املن میں موجود تھے۔اطلاع ملی کہ تین دن پہلے مجرا پور بامہور روڈ کے قریب نقدی اور پلسر بائک لوٹنے والے بدمعاش محمد آباد سے ضلع میں داخل ہونے والے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے بد معاشوں کو گھیرے میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔
پولیس نے اجہولی موڑ کے قریب بد معاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے موٹر سائیکل موڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن موٹر سائیکل پھسل گئی۔ دونوں بدمعاش پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے پیدل بھاگنے لگے۔ اس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی جس میں دونوں دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمی بد معاشوں کے قبضہ سے پستول، کارتوس، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کی ہے۔ زخمی بد معاشوں میں نیرج پال اور وسیم شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
