گوڈہ، 30 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے پوڑیا گھاٹ میں اپ گریڈ شدہ ہائی اسکول چترا میں عشق ومعاشقہ کے ایک معاملے میں منگل کے روزاستاد روی رنجن نے دو اساتذہ کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ا سکول کے لائبریری ہال میں چھ راونڈ گولیاں چلائی گئیں۔ مرنے والوں کے نام سجاتا دیوی اور آدیش سنگھ ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اسکول میں کلاسز چل رہی تھیں۔ اسی دوران تینوں اساتذہ لائبریری کے کمرے میں داخل ہوئے اور اسے اندر سے بند کر دیا۔ اس کے بعد گولی چلنے کی آواز آئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور دروازہ توڑا تو دیکھا کہ یوپی کے چندولی گاوں کے رہنے والے استاد آدرش کمار سنگھ کرسی پر مردہ پڑے تھے ۔ گولی ان کے سینے میں لگی تھی۔ دوسری جانب ٹیچر سجاتا کماری بھی زمین پر گری پڑی تھیں۔ وہ بھی مر چکی تھیں۔ سجاتا کے شوہر فوج میں ہیں۔ تیسرے روی رنجنکی کنپٹی میں گولی لگی تھی ۔ اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پوڈیاگھاٹ بھیج دیا۔ گولی چلانے والے روی رنجن نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
