
29 ہزار یابا ٹیبلیٹ کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
گوہاٹی (آسام)، 24 نومبر (ہ س)۔ آسام پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے دارالحکومت گوہاٹی کے گڑچک علاقے سے 29 ہزار یابا ٹیبلیٹ کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ آج ایس ٹی ایف کی طرف سے دی گئی باضابطہ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف نے گڑچک پولیس اسٹیشن کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پکڑی گئی 29 ہزار ممنوعہ نشہ آور یابا گولیوں کی مارکیٹ مالیت 7 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے ان گولیوں کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں گڑچک تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
