ڈاکٹر سے 20 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ
بیگوسرائے، 22 دسمبر(ہ س)۔ ان دنوں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ وہ دن دہاڑے لوٹ کی واردات کرکے پولیس کو للکار رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جب چاہیں تاوان کا مطالبہ کرکے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔ ایک حالیہ معاملے میں ڈاکٹر سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ بیگوسرائے نگر تھانہ علاقے کے تحت مشہور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر روپیش کمار سے 20 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ مذکورہ خط 21 دسمبر کی شام کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے ڈاکٹر روپیش کمار کے کلینک پر آیا تھا۔ جسے کھولا گیا تو وہ خط دیکھ کر دنگ رہ گئے جس میں واضح لکھا تھا کہ تاوان نہ دیا گیا تو کلینک کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔
اگر 8 دن کے اندر رقم نہیں دی گئی تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں، آئی ایم اے سکریٹری ڈاکٹر رنجن چودھری کی قیادت میں نگر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے وفد نے پولیس سپرنٹنڈنٹ یوگیندر کمار سے ملاقات کی، جس پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے یقین دلایا کہ مذکورہ جرائم پیشہ کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
