امپھال ، 15 نومبر ( ہ س)۔ منی پور میں ایک شخص کو 421.6 گرام براون شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور پولیس نے آج کہا کہ ایک شخص کو سیناپتی ضلع میں صابن دانی کے 35 ڈبے لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس میں 421.6 گرام براون شوگر موجود تھی۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
