بیگوسرائے، 24 نومبر(ہ س)۔
بیگوسرائے میں جمعہ کی صبح مشتبہ حالت میں ایک گڑھے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ چریا بریار پور تھانہ علاقہ واقع چوری بہیار میں پیش آیا۔ مقتول دھرم پور رہائشی گنیش کمار سنگھ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدراسپتال بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ رامانوج سنگھ کا چھوٹا بیٹا گنیش کمار سنگھ دھرم پور چوک میں سڑک کے کنارے ایک چھوٹی سی دکان چلا تھا۔ گذشتہ رات وہ ایک بوری دھان لے کر چوڑ ا بدلوانے کے لئے خانجہا پور جانے کے لئے گھر جانے کے لئے گھر سے نکالا تھا۔ کافی دیر بعد بھی واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے فون کرنا شروع کر دیا اور تین بار کال ریسیو نہیں ہوئی۔ چوتھی بار کال کی تو اچانک اس کا موبائل بند ہو گیا جس سے گھر والے گھبرا گئے۔
اہل خانہ رات بھر تلاش کرتے رہے لیکن کچھ پتہ نہ چلا۔ جمعہ کی صبح تلاشی کے دوران اس کی لاش چوری بہیار میں سڑک کے کنارے ایک گڑھے سے برآمد ہوئی۔ موقع سے موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی تاہم موبائل فون کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ فی الحال پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کا پتہ چل سکے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
