غازی آباد، 28 نومبر (ہ س)۔
دہلی سے متصل اندرا پورم علاقہ کے ایک پارک میں ایک نوجوان کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ نوجوان کی لاش منگل کی صبح ابھے کھنڈ چوکی علاقے کے گرین پارک سے ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اے سی پی اندرا پورم سواتنتر کمار سنگھ نے بتایا کہ آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ابھے کھنڈ چوکی علاقے کے گرین پارک میں ایک نوجوان (25) کی لاش برآمد ہوئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ نوجوان کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹا گیا تھا ۔ یہ قتل کا معاملہ لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی کی جانچ کی جارہی ہے۔ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
