• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Crime > شمل تلہ میں اغوا اورتاوان کا کھیل، دو کی حالت تشویشناک
Crime

شمل تلہ میں اغوا اورتاوان کا کھیل، دو کی حالت تشویشناک

CliQ INDIA
Last updated: October 18, 2025 6:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

شمالی 24 پرگنہ، 17 اکتوبر (ہ س) ۔

ضلع کے بدوریا تھانہ علاقہ کے تحت شمل تلہ علاقہ میں اغوا اور مارپیٹ کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ کچھ مجرموں نے ایک مصالحہ تاجر کو اغوا کیا، 260,000 روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور پھر تاجر اور دیگر چار افراد کو بے دردی سے مارا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دونوں کو مقامی اسپتال سے بشیرہاٹ سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغوی تاجر کا نام مومن منڈل ہے جو شمل تلہ کا رہنے والا ہے اور مصالحوںکی تجارت سے وابستہ ہے۔ جمعرات کی دوپہر کو مومن اپنے تین کاروباری ساتھیوں کے ساتھ گائگھاٹہ جا رہا تھا۔ راستے میں کچھ بد معاشوں نے اس کی گاڑی روکی۔

الزام ہے کہمسلحبد معاشوں نے چاروں کو زبردستی کار سے باہر نکالا، انہیں ایک ویران علاقے میں لے گئے، انہیں بے دردی سے مارا پیٹا، اور ان کی ساری رقم لے گئے۔

اس کے بعد بدمعاشوں نے مومن منڈل کے گھر بلایا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ لواحقین 260,000 روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن اغوا کاروں نے انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ رات گئے چاروں کو تشویشناک حالت میں ایک کھیت میں پھینک دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے انہیں تلاش کیا اور فوری طور پر پولیس اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر بدوریا رورل اسپتال لے جایا گیا، لیکن دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں منتقل کردیا گیا۔

اس دوران مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا جو علاقے میں مشکوک گھوم رہا تھا، اس کی شدید پٹائی کی، اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ نوجوان مجرموں کے لیے مخبر کے طور پر کام کرتا تھا اور ہو سکتا ہے کہ وہ اغوا میں ملوث رہا ہو۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے اور اغوا اور تاوان کی سازش کے اصل ماسٹر مائنڈ کی تلاش کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

You Might Also Like

اقدام قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانے کے الزام میں دو گرفتار | BulletsIn
دو کروڑ مالیت کی دس ہزار گولیاں برآمد، ایک گرفتار
میزورم میں 2.74 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ چار افراد گرفتار
دہلی پولیس نے بچھڑ گئے 142 افراد کو ان کے خاندانوں سے ملایا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کارلوس الکاراز نے سکس کنگز سلیم میں کھیلنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹور کے سخت شیڈول سے بہتر ہے۔
Next Article غزہ میں200 امریکی فوجیوں کی آمد، غزہ میں جنگ بندی کی رابطہ کاری کا نظام فعّال
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?