رانچی میں لاہ کوٹھی کے قریب تاجر کو ماری گولی،رمس میں داخل
رانچی، 12 دسمبر (ہ س)۔ سکھ دیو نگر تھانہ علاقے میں لاہ کوٹھی کے قریب پیر کی رات بدمعاشوں نے گوپال شریواستو کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی کو رمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ گولی کس نے چلائی اور کیوں چلائی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گوپال شریواستو کی کوتوالی تھانہ کے قریب ہیلمٹ اور ٹائر کی دکان ہے۔ وہ لاہ کوٹھی راتو روڈ واقع اپولو فارما میں دوا لینے گیا تھا۔ اسی دوران بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی اس کے ہاتھ میں لگی، جب کہ دوسری گولی اس کی کمر میں لگی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
