نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ آپریشن ملاپ کے تحت ساوتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ پولیس نے بحفاظت 61 لاپتہ/اغوا کئے گئے بچوں اور 81 بالغوں کا سراغ لگایا اور انہیں ان کے خاندانوں سے ملایا۔ دہلی
پولیس کا کہنا ہے کہ ہر لاپتہ شخص کی رپورٹ پر فوری کارروائی کی گئی۔ امت گوئل، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، ساو¿تھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کے مطابق، تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کوباریک بینی سے دیکھا گیا۔ آٹو رکشا اسٹینڈ، بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن پر تصویریں دکھا کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی مخبروں اور لوگوں کی مدد لی گئی۔ 1 سے 31 جولائی 2025 کے درمیان، پولیس نے کل 142 لاپتہ/اغوا بچوں اور افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیااور انہیں ان کے خاندانوں سے ملایا گیا۔
پولیس کے مطابق اس سال جنوری سے جولائی تک، کل 801 لاپتہ بچوں اور افراد (258 نابالغ اور 543 بالغ) کو دوبارہ ملایا گیا ہے۔ گوئل کے مطابق کاپسہیڑا پولیس اسٹیشن کو 8 بچے (1 لڑکا، 7 لڑکیاں) اور 15 افراد (9 مرد، 6 خواتین) ملے۔ اس کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ نے 22 بچے (4 لڑکے، 18 لڑکیاں) اور 1 عورت کو تلاش کیا۔
اسی طرح ساگر پور پولیس اسٹیشن نے 9 بچے (6 لڑکے، 3 لڑکیاں) اور 9 افراد (5 مرد، 4 خواتین)، پالم گاوں تھانے نے 3 بچے (1 لڑکا، 2 لڑکیاں) اور 15 افراد (6 مرد، 9 خواتین)، وسنت کنج جنوبی تھانے نے 7 بچے (2 لڑکے، 5 لڑکیاں) اور 10 افراد (2 لڑکے، 5 لڑکیاں) اوردہلی کینٹ تھانہ پولیس نے ایک نابالغ لڑکی اور 9افراد (4 مرد،5 خواتین) ،کشن گڑھ پولیس اسٹیشن نے 6 بچے (5 لڑکے، 1 لڑکی) اور 3 افراد (2 مرد، 1 عورت)، وسنت کنج نارتھ پولیس اسٹیشن نے 1 نابالغ لڑکا اور 5 افراد (3 مرد، 2 خواتین)، آر کے پورم تھانے نے 5 افراد (4 مرد، 1 عورت)، صفدرجنگ انکلیو پولیس اسٹیشن نے 4افراد(3مرد، 1خاتون)،وسنت وہار تھانہ پولیس نے 3افراد(ایک مرد، دو خواتین)، سروجنی نگر تھانے کی پولیس نے 2 بچوں (1 لڑکا، 1 لڑکی) اور 2 مردوں اور ساوتھ کیمپس تھانہ پولیس نے 1 نابالغ لڑکے اور 1 عورت کو بحفاظت ان کے خاندانوں سے ملایا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد
