مہاراج گنج، 24 نومبر (ہ س)۔
مہاراج گنج ضلع کی نیپال سرحد کے ساتھ سونولی کے علاوہ کولہوئی تھانہ علاقوں میں اربوں مالیت کی چرس برآمد ہوئی ہے۔ مہاراج گنج کی سونولی اور کولہوئی پولیس نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ا سمگلنگ کے ان دونوں واقعات میں لگژری کار کا استعمال کیا گیا تھا ۔
جمعرات کی رات پیش رفت میں سونولی تھانہ علاقے کے بھگوان پور پپرہیا روڈ پر تقریباً 49 کروڑ روپے کی چرس برآمد ہوئی، جب کہ 22 نومبر کو تقریباً 50 کروڑ روپے کی چرس برآمد ہوئی۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات سونولی تھانہ علاقے کے بھگوان پور پپاریہ روڈ پر چرس کی اسمگلنگ کے الزام میں چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ منشیات (چرس) کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 49 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ یہاں سے گرفتار چاروں ملزمان مہاراج گنج کے رہنے والے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کوستوبھ کے مطابق کار میں سفر کررہے چار ملزمان سے 85 پیکٹوں میں 85 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں سنتوش پاسوان، رام اوتار یادو، دیپک مشرا اور مہاراج گنج کے سنجے یادو شامل ہیں۔
22 نومبر کو مہاراج گنج ضلع کی کولہوئی پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر بدھ کو محاصرہ کیا اور 50 کروڑ روپے کی 88.50 کلو گرام چرس کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ان میں سے دو گورکھپور اور ایک شاہجہاں پور کے رہنے والے ہیں۔ یہ ملزمان لگژری کار میں چرس کی کھیپ نیپال بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان لگژری کاروں سے 88.50 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
