سمستی پور، 29 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور ضلع کے سائبر تھانہ کی پولیس نے لون دلانے کے نام پر ٹھگی کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ اس کے لیے بہنوئی اورسالا کو گرفتار کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی امیت کمار نے پورے معاملے کی معلومات دی۔واضح ہو کہ متاثرہ جتیندر چورسیا نے سائبر تھانہ میں مقدمہ نمبر 17/23 کے تحت ایک تحریری درخواست دے کر ٹھگی کے اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔
متاثرہ جتیندر چورسیا کی طرف سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیےلون دلانے کے نام پر اپنی ہی پنچایت کے گودر گھاٹ رہائشی رام سندر مہتو کے بیٹے سنیل کمار نے آدھار کارڈ لیا۔ اس سے پین کارڈ اور زمین کے کاغذات لے لیے۔ یہی نہیں اس کا موبائل نمبرجواس کے نام پررجسٹرڈ تھا اس کی سم پورٹ کرنے کے لیے او ٹی پی حاصل کرکے اسے بھی بند کردیا گیا اورپھروہی نمبراپنے نام پررجسٹر کرکے بینک اکاؤنٹ سے 11 لاکھ 5 ہزار روپے نکال لیے۔
متاثرہ نے سائبر تھانہ میں تحریری درخواست دے کر اس معاملے کی شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد سائبر پولیس حرکت میں آئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر امیت کمار کی قیادت میں چھاپہ ماری ٹیم تشکیل دی اور ملزم سنیل کمار اوراس کےسالے نتیش کمار کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا اورپولیس کو پورے معاملے کی معلومات دی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
