دموہ، 10 نومبر (ہ س)۔
سٹی کوتوالی تھانہ علاقہ کے تحت کچورا مارکیٹ کے نزدیک ستکار لاج کے کمرہ نمبر 23 میں جمعرات کی رات ایک نوجوان کی لاش ملی۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ نوجوان چار دنوں سے لٹکا ہوا تھا اور بھوپال کا رہنے والا ہے۔ ان چار دنوں کے دوران لاج آپریٹر نے کمرہ چیک نہیں کروایا جبکہ آس پاس کے لوگ کمرے سے آنے والی بدبو سے پریشان ہوتے رہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت چیتن رام (39) ولد اشوک کمار ٹھاکرے ساکن کرشنا بھوپال کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ نوجوان 6 نومبر کی سہ پہر 3:10 بجے ہوٹل میں قیام کے لیے آیا تھا۔ جمعرات کو اس کی لاش اس وقت ملی جب ہوٹل میں بدبو محسوس ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہوٹل میں بدبو آ رہی تھی، منیجر سے شکایت کی گئی۔منیجر رحیم الدین کے ذریعہ صاف صفائی کروائی گئی اور چوہا مرنے کے شبہ میں تلاشی کی گئی۔ لیکن بدبو دور نہ ہونے پر کمرہ نمبر 23 کھولنے کی کوشش کی گئی۔ کمرہ نہ کھلنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے رات کو کمرہ کھولا تو نوجوان کی لاش سڑی ہوئی حالت میں لٹکی ہوئی ملی۔
ہندوستھان سماچار//محمد
