بستی: بیوی کی پٹائی سے شوہر کی موت
بستی، 25 نومبر (ہ س)۔ رودھولی تھانہ علاقہ کے مدیحہ جپتی گاؤں میں ہفتہ کو بیوی کی پٹائی سے شوہر کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
پولیس کپتان گوپال کرشنا چودھری نے بتایا کہ مدیہا جپتی گاؤں کے رہاشئی راجارام (35) کا اپنی بیوی ریشما کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ ہفتہ کو ایک بار پھر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ریشما نے راجارام پر لاٹھی سے حملہ کردیا۔ گھر والے اسے اسپتال لے گئے، وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کے قتل کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ راجا رام کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کے سلسلے میں اپنی بہو کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
