نوادہ ، 11 دسمبر (ہ س)۔ملک میں نوکری دلانے کے نام پر سیدھے سا دھے نوجوانوں سے لاکھوں روپے کی ٹھگی کرنے والے پٹنہ ضلع کے پھلواری شریف تھانہ علاقہ کے کھگول رہائشی عادل کو نوادہ پولیس کی سائبر ٹیم نے پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد کی گئی ہے۔ جس میں لاکھوں روپے ٹھگی کے کئی شواہد بھی ملے ہیں۔
نوادہ سائبر تھانہ مقدمہ نمبر 56/2023 کے مطابق سائبر بدمعاش نے 4لاکھ 97 ہزار 691 روپے کی نکاسی کر لی تھی۔ جس کے خلاف نوادہ کے ایس پی امریش راہل نے نوادہ سرکل انسپکٹر سوجیت کمار کی قیادت میں ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔ جس میں سائبر پولیس کے سب انسپکٹر روی رنجن منڈل سمیت کئی افسران ملوث تھے۔سائبر تھانہ سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق پولیس نے چھاپہ ماری کر بیرون ملک میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اپنے کھاتے میں روپے منگواکر ٹھی کرنے والے عادل کو ان کے پٹنہ ضلع کے پھلواری شریف تھانہ علاقہ کے کھگول میں چھاپہ ماری کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس نے کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ بھی قبول کیا ہے، پوچھ گچھ کے دوران پولس کو عادل سے دھوکہ دہی کے کئی سنگین معاملات بھی ملے ہیں ، جن کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے۔اس شاطر سائبر جرائم پیشہ کی گرفتاری نوادہ پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
