بارہ بنکی، 07 جنوری (ہ س)۔ بارانکی کوتوالی پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران بیس ہزار روپئے کا انعامی مجرم کو گرفتار کیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی گولیوں سے زخمی ہسٹری شیٹر کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
ایس پی نے بتایا کہ پولیس رات کو گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو روکا تو وہ بھاگنے لگا۔ پولیس نے اس کا پیچھا کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے دفاع میں کی گئی فائرنگ کی وجہ سے اس کی ٹانگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بدمعاش کی شناخت سشیل کنجڑ کے طور پر کی ہے۔ وہ ہسٹری شیٹر ہے اور پولیس اس کو کافی عرصہ سے تلاش کر رہی تھی۔ مجرم کے قبضے سے ایک پستول ایک زندہ اور دو خالی کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم پر بیس ہزار روپے کا انعام ہے۔ اس کے خلاف بدمعاشی اور ڈکیتی سمیت 16 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
