نوگاوں (آسام)، 21 نومبر (ہ س)۔ انتہائی مطلوب منشیات مافیا حکمت علی پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے آج بتایا کہ طویل عرصے سے مطلوبہ ڈرگ مافیا حکمت علی کو کل خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے ساماگوڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ رات کو پولیس اسے ساتھ لے کر منشیات برآمد کرنے کے لیے اس کے بتائے ہوئے ٹھکانے پر پہنچ گئی۔
اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے ڈرگ مافیا حکمت پر پولیس نے فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے اس کی ٹانگ پر گولی ماری جس کی وجہ سے وہ بھاگ نہ سکا۔ پولیس نے اسے پکڑ لیا اور زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار منشیات اسمگلر پر الزام ہے کہ وہ طویل عرصے سے اس پورے علاقے میں منشیات اسمگل کر رہا تھا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
