امراوتی،
27 جولائی (ہ س)۔
بدنیرا کے نوی بستی علاقے میں قائم ایک خفیہ
آن لائن جوئے کے اڈے پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے 11
افراد کو حراست میں لے لیا۔ بدنیرا پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی سومیدھ سونون کی
سربراہی میں 25 جولائی کی شام انجام دی گئی اس کارروائی میں پولیس نے بڑی مقدار میں
نقد رقم اور الیکٹرانک سامان ضبط کیا۔
پولیس
کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چھتری چوک کے نزدیک واقع ایک دکان میں غیر قانونی جوئے
کا اڈہ چل رہا ہے۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا اور ,ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ تمام ملزمان بدنیرا،
امراوتی، والگاؤں اور اکولہ کے باشندے ہیں۔
پولیس
نے جائے وقوعہ سے نائن پلس اینڈرائیڈ ٹی وی، کی بورڈ، ماؤس، اینڈرائیڈ گیم باکس، ایک
نوٹ بک، ایک قلم، ایک کیلکولیٹر، فون پے اسکینر، 7 موبائل فون (83 ہزار روپے مالیت)،
اور 22 ہزار 595 روپے نقد برآمد کیے۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 28
ہزار 650 روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آن لائن جوئے کی یہ سرگرمی طویل عرصے سے جاری تھی۔
پولیس
کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں جوئے کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف ایک اہم
قدم ہے، اور مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے
جائیں گے۔
ہندوستھان
سماچار
——————–
ہندوستان سماچار / خان این اے
