
دربھنگہ، 7 نومبر(ہ س)۔
بہار کے دربھنگہ ضلع میں مسلسل لوٹ کی واردات سامنے آرہی ہے۔ لیکن پولیس اس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔ بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہے کہ وہ دن دہاڑے اس طرح کی واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ ایک بار پھر ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے اسلحہ کے زور پر بدمعاشوں کے ذریعہ لوٹ کی واردات کو انجام دئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
ایک واقعہ بہری تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے جہاں گزشتہ روز بے خوف بدمعاشوں نے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔وہیں منگل کی صبح منی گاچھی تھانہ علاقہ میں بینک میں پیسہ جمع کرنےجارہے نوجوانوں سے بدمعاشوں نے اسلحہ کے زور پر 11 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہوگئی۔
ضلع کے منی گاچھی تھانہ علاقے واقع ہندوستان یونی لیور کے تاجر پروند کمار مہتا کے بھتیجے آلوک کمار مہتا اور ان کے دو عملہ رمن کمار چوپال اور راہل کمار منی گاچھی ایس بی آئی برانچ میں 11 لاکھ روپے جمع کرانے جارہے تھے۔ اسی درمیان بلور اسٹیڈیم کے قریب دو موٹرسائیکل سواربدمعاش پستول کے زور پر پیسوں سے بھرا بیگ اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ادھر واقعہ کو لیکر ایجنسی کے مالک نے منی گاچھی تھانہ پہنچ کر تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ معاملہ کی معلومات ملنے کے بعد پولیس تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ درخواست کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا جارہا ہے۔ فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
