پٹنہ، 15 جنوری (ہ س)۔
بہار میں روہتاس ضلع کے اگریر تھانہ علاقے کے آکاشی گاؤں میں اتوار کی رات کھیلنے کے دوران لاپتہ ہوئے بچے کی بوری میں لاش ملنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے۔بچہ کی لا ش پڑ وسی کے گھر کے قریب کھیت سے ملنے کے بعد متاثرہ خاندان کے لوگوں نے قتل کئے جانے کا الزام لگا کرمارپیٹ کرنے لگے۔ مارپیٹ کے وا قعہ کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
آکاشی گاؤںرہائشی جگو سنگھ کا تین سالہ بیٹا شیوم اتوار کی شام سے لاپتہ تھا ، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی۔ رات تقریباً 9:30 بجے لاپتہ بچے کی لاش ملنے کے بعد پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ۔ لاش ملنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور پڑوسی دشرتھ سنگھ کی 55 سالہ بیوی چنتا دیوی پر ڈائن کا الزام لگاتے ہوئےلاٹھی ۔ ڈنڈے سے مارپیٹ کرنے لگے۔ جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اگریرتھانہ کی پولیس اورایس ڈی پی او دلیپ کمار موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال سہسرام بھیج دئے۔
ایس ڈی پی او دلیپ کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ واقعہ کے پیش نظر پولیس فورس گاؤں میں کیمپ کر رہی ہے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر متاثرہ فریقین کا بیان ابھی لیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
