پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں، خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کے قریب
نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل – حماس تنازعہ کے درمیان بین الاقوامی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 91 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 88 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.55 ڈالر یعنی 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 90.95 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.32 ڈالر یعنی 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 88.00 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
